سندھ اوپن گالف شروع، شبیر اقبال اور منیر پہلی پوزیشن پر

January 23, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 22 ویں سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ جمعے سے عربین سی گالف اینڈ کنٹری کلب پر شروع ہوگئی، پہلے روز پروفیشنل ایونٹ میں قومی نمبر 1 محمد شبیر اقبال اور محمد منیر 67 کے اسکور پر 5 انڈر پار کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن جبکہ تیمور خان اور خالد خان دوسرے نمبر پر نظر آرہے ہیں۔