شہر کے مختلف علاقوں سے 5 افراد کی لاشیں ملیں

January 23, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی نمبر6 ٹمبر مارکیٹ سے 60سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے ،شاہ لطیف ٹاؤن سے 32سالہ عباس ولد نورمحمد کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفی کی وجہ موت طبعی ہے ،اولڈسٹی ایریا چاند بی بی روڈ سے 65سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔بنارس پل کے نیچے سے 35سالہ شخص اور ملیر کینٹ کے علاقے کینٹ بازار میں واقع مکان سے 80سالہ شکور ولد نورمحمد کی لاش ملیں۔