امریکا میں آئی تبدیلی کے اثرات کیا ہونگے؟ ماہرین کے ساتھ خصوصی ”جرگہ“ آج نشر ہوگا

January 23, 2021

کراچی (جنگ نیوز) امریکا میں رونما ہونے والی تبدیلی کے کیا اثرات ہوں گے، نئے امریکا کے بعد ایک بار پھر پرانا امریکا کیسا ہوگا، عالمی سطح پر امریکی پالیسیوں میں کیا تبدیلیاں آئیں گی، عالم اسلام اور عالم عرب سے متعلق امریکی پالیسیوں میں کیا تبدیلیاں ہوسکتی ہیںجنوبی ایشیا اور پاکستان سے متعلق امریکی پالیسیوں میں کیا تبدیلی رونما ہو گی؟۔ اِن تمام موضوعات پر ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں اہم گفتگو ہوگی۔ اس شو کے دوران سینیٹر مشاہد حسین سید، ڈاکٹر اکبر ایس احمد اور ڈاکٹر عادل نجم اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں پروگرام رات 10 بجکر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔