افغانی لڑکی شادی کرنے بہاولنگر پہنچ گئی

January 23, 2021

افغانی لڑکی ترک نژاد پاکستانی لڑکے پر دل ہار بیٹھی، شادی کیلئے بہاولنگر پہنچ گئی۔

افغانستان کے صوبہ بغلان کی 20 سال کی لڑکی اولباش ویزا لےکر بہاولنگر پہنچی، 20 سالہ اولباش نے 24 سالہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طالبعلم فہیم الرحمان سے نکاح کرلیا۔

ترک نژاد 20 سالہ اولباش کا نکاح بی اے کے طالب علم 24 سالہ فہیم الرحمان سے جامعہ العلوم عیدگاہ بہاولنگر میں پڑھایا گیا۔ پاکستانیوں کے اخلاق سے متاثر ہو کر اولباش نے شادی کا فیصلہ کیا۔

افغانی شہری اولباش نے کہا کہ پاکستان نے بطور مہاجرین ہمارے بزرگوں کو بہت احترام دیا، ہمارا خاندان اور اہل علاقہ پاکستان سے بہت متاثر ہیں۔

دوسری جانب دولہے فہیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں محبت کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا، اولباش پاکستان آکر بہت خوش ہے۔