بتائیں شوگر مافیا کنگ کو این ار او کس نے دیا ؟، ناصر شاہ

January 23, 2021

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بتائیں شوگر مافیا کنگ کو این آر او کس نے دیا؟

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتابوں کا شوق ہے تو فرخ حبیب ریحام خان کی کتاب بھی پڑھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ گلا لالئی نے جو کچھ عمران خان کے خلاف کہا اس پر بھی لب کشائی کریں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مودی کے سہولت کار کشمیر پر سودے بازی کا بھی جواب دیں، اسرائیلی شہریوں سے مبینہ فنڈنگ پر پی ٹی آئی وزیر خاموش کیوں ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بتائیں کہ گندم چوروں سے حصہ داری کس نے کی؟