• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ جمع کرایا: فرخ حبیب


وفاقی پارلیمانی سیکریٹری ریلوے اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ جمع کرایا ہے۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری ریلوے اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اکبر ایس بابر کا نون لیگ سے گٹھ جوڑ ہے، عوام کا اعتماد عمران خان پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملزم نمبر 1 ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان نے ان کی کرائی گیند کو گراؤنڈ سے باہر پھینک دیا، اس ملک میں سب سے پہلے فارن فنڈنگ نواز شریف نے کی تھی، یہ لوگ کہتے تھے کہ میری تو پاکستان میں بھی جائیداد نہیں ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ مریم صفدر کو چیلنج کرتا ہوں کہ اسرائیل سے فنڈنگ ثابت کریں، مولانا فضل الرحمٰن کی ساری جماعت فارن فنڈنگ پر ہے، انہیں بھی چندے کی رسیدیں دکھانی پڑیں گی، ان لوگوں نے ابھی تک کسی چیلنج کو قبول نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ سب کو الیکشن کمیشن پر آ کر سب کچھ ثابت کرنا ہے، براڈشیٹ مسلم لیگ نون اور آصف زرداری کی فراڈ شیٹ بنی ہوئی ہے، عظمت شیخ کو چھوڑ کر کوئی فرشتہ بھی لگا دیں تو یہ لوگ اعتراض کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ افتخار چوہدری رانا ثناء اللّٰہ کے کزن ہیں، یہ سب لوگ این آر او میں ملوث ہیں، مریم صفدر، بلاول اور فضل الرحمٰن کو چیلنج کرتا ہوں، یہ لوگ اپنی رسیدیں الیکشن کمیشن میں لے کر آئیں، اکبر ایس بابر اسکروٹنی کمیٹی سے بھاگ گئے۔


انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس کیس کا جلد فیصلہ کرے، تحریکِ عدم اعتماد لانے والوں کو ایک دوسرے پر اعتماد نہیں، فضل الرحمٰن آج کل بے روزگار ہیں، مولانا نے اپنے بھائی کو ڈی سی لگا دیا تھا، پی ڈی ایم والوں کو آپس میں عدم اعتماد نہیں ہے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ان لٹیروں سے پیسے نکلوائیں گے اور انہیں جیلوں میں بھی بھیجیں گے، فارن فنڈنگ کیس میں سب سے بڑے ملزم نواز شریف ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے کبھی الیکشن کمیشن کی کارروائی نہیں رکوائی، ہم ہمیشہ اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، مریم بی بی کے انکل مودی کی حلف برداری میں نواز شریف گئے تھے۔

تازہ ترین