برطانیہ میں کورونا کے 33 ہزار نئے کیس رپورٹ

January 24, 2021

برطانیہ میں کورونا کے مزید ساڑھے 33 ہزار نئے کیسز سامنے آگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں کورونا سے ساڑھے تیرہ سو افراد ہلاک ہو گئے۔

کورونا وائرس سے برطانیہ میں ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 97 ہزار سے بڑھ گئی۔

ادھر امریکا میں مزید 532 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ مزید 25 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ امریکا میں ہلاکتیں سوا چار لاکھ کے قریب پہنچ گئیں۔