جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان خواتین کو 13رنز سے ہرا کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی

January 24, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان خواتین کو13رنز سے ہراکر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔ عالیہ ریاض نے 81اورندا ڈار نے 51رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے ۔مریزانی کیپ 68 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں ۔لیزلی 47اور کپتان سونی لیوس 32رنز بناکر نمایاں رہیں ۔پاکستان ٹیم کی ڈائنا بینگ اور نشرہ سندھو نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔