رحمت للعالمین سیرت سکالرشپ،891طلبا کی فہرست تیار،26 کروڑ منظور

January 24, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) رحمت العالمین سیرت سکالرشپ لینے والے پہلے 891 طلبا و طالبات کی فہرست تیار جبکہ 26 کروڑ روپے کے فنڈ کے اجرا کی منظوری بھی دے دی، بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے زہین طلبا و طالبات کو رحمت العالمین سکالرشپ پروگرام کے تحت سکالرشپ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ایچ ای ڈی نے 891 طلبا و طالبات کی فہرست تیار کرلی ہے، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے طلبا کو 30 مختلف پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں سکالرشپ کے لیے منتخب کیا ہے۔ اس پروگرام میں ہیف اور احساس پروگرام کے تحت سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبا کو اس میں شامل نہیں کیا گیا، حکومت نے سیرت سکالرشپ کے لیے 26 کروڑ روپے کے فنڈ جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی۔