لاہور: کھوکھر پیلس کے اردگرد متعدد تعمیرات گِرادی گئیں

January 24, 2021

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کھوکھر برادران کے گھر کے اردگر متعدد تعمیرات گرا کر 38 کنال زمین واگزار کروالی گئی۔

جوہر ٹاؤن لاہور میں سرکاری زمین واگزار کروانے کے لیے صبح 6 بجے شروع ہونے والا آپریشن 8 گھنٹے جاری رہاجو اب مکمل ہوچکا ہے۔

آپریشن کے دوران گرائی گئی تعمیرات میں ایک مارکیٹ، کھوکھر برادران کے بھانجے طاہر جاوید اور اکمل کھوکھر کے گھر شامل ہیں۔


ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرائی گئی تعمیرات غیر قانونی تھیں، جس پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

انتظامیہ نے آپریشن کے دورانوں کھوکھر برادران کے رشتے داروں کے دونوں گھروں کو سیل کردیا، کام مکمل ہونے کے بعد ہیوی مشینری بھجوادی گئی۔

آپریشن کے دوران پولیس کی بھاری نفری امن و امان کے قیام کے لیے موقع پر موجود رہی۔

کھوکھر برادران کا کہنا ہے کہ حکم امتناع کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو خوش کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) جلسوں میں متحرک کردار ادا کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔