اسکریبل، پاکستان کوارٹر فائنل میں

January 25, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی میزبانی میں جاری گلیڈی ایٹرز ویسپا یوتھ اسکریبل کپ کے آن لائن مقابلے میں پاکستان ٹیم نے فلپائن اور رومانیہ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سید عماد علی اور حشام ہادی خان بارہ صفر کے ریکارڈ کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔