جنوبی افریقی کپتان اور بابر اعظم کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن

January 25, 2021

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور جنوبی افریقی کپتان ڈی کوک نے ٹرافی کے ساتھ فوٹوسیشن بھی کرایا۔

فوٹو سیشن کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے تصدیق شدی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا۔

دونوں پہلے ٹیسٹ میں کل آمنے سامنے ہوں گی۔

بابراعظم اورکوئنٹن ڈی کوک سیریز جیتنے کیلئے پرامید ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔

اوپنرز کے طور پر عابد علی اور عمران بٹ میدان میں اتریں گے۔ اظہر علی ، بابر اعظم ، فواد عالم اور سعود شکیل کو مڈل آرڈر بیٹسمین کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف اور محمد نواز جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان نائب کپتان ہیں۔ سرفراز کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اسپنرز میں نعمان علی ، ساجد خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ فاسٹ باؤلرز حارث رؤف ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان شامل ہیں۔