• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب مل کر پرفارم کرتے ہیں، ٹیم کا انحصار صرف مجھ پر نہیں ہے : بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم کا انحصار صرف مجھ پر نہیں ہے، سب مل کر ہی پرفارم کرتے ہیں جس کا میں بھی حصہ ہوں، ایگریشن فیلڈ میں دکھانا اچھا نہیں لگتا۔

انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات ہے جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان آئی، خوشی ہے کہ میرا بطور کپتان ڈیبیو پاکستان میں ہورہا ہے۔


بابر اعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ  پہلے ٹیسٹ کیلئے جو پلان بنایا ہے اسی پر عمل کریں گے، پہلے بیٹنگ یا فیلڈنگ کا فیصلہ جو ہوگا بتا نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ شائقین کے بغیر کرکٹ کا مزا نہیں ،پلیئنگ الیون منتخب کرنے کا کوئی پریشر نہیں ہوگا ، پہلے بھی پلیئنگ الیون میں میری مشاورت شامل ہوتی تھی، پلیئنگ الیون میں کوچ کی رائے بہت ضروری ہوتی ہے حتمی فیصلہ کپتان کا ہی ہوتا ہے۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ نئے ڈومسٹک پرفارمر کو پریکٹس میں دیکھ کر خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات ہے جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان آئی، قومی ٹیم نے ایک ہفتے بھرپور پریکٹس کی ہے، کوشش ہوگی سیریز کے نتائج پاکستان کے حق میں ہوں۔

کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے یہ بھی کہا کہ ماضی کے ریکارڈ کو یاد نہیں رکھنا چاہیے، نیوزی لینڈ میں کرکٹ کو بہت مس کیا، خوشی ہے کہ میرا بطور کپتان ڈیبیو پاکستان میں ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کنڈیشن اچھی ہیں سب کو یہاں کھیلنے کا تجربہ ہے، ٹیسٹ کےلیے فائنل الیون کا کل ہی بتائیں گے، جو ٹیم کیلئے سود مند ہوگا وہ کھیلے گا۔

تازہ ترین