تاج ھل اتیٰ حسینؑ

January 31, 2021

مصنّف: عباس حیدر سیّد

صفحات: 170 ، قیمت: التماسِ دعا

ناشر: شاہ ولایت پبلشرز، گلشنِ معمار، کراچی

نواسۂ رسولﷺ، جگر گوشۂ علیؓ و بتولؓ، حضرت سیّدنا امام حسینؓ کی مظلومانہ شہادت نہ صرف اسلامی بلکہ تاریخِ عالم کا ایک اَلم ناک باب ہے۔ واقعۂ کربلا پر اِتنا کچھ لکھا گیا ہے اور مسلسل لکھا جا رہا ہے کہ شاید ہی کسی اور موضوع پر اِتنا وسیع تحریری ذخیرہ موجود ہو۔ زیرِ نظر کتاب میں بھی شہیدِ کربلاؓ کی پاکیزہ و بے مثال سیرت وکردار کے ساتھ میدانِ کربلا میں پیش آنے والے واقعات کو مختلف کتب کے حوالوں سے پیش کیا گیا ہے۔

بعض ایسے واقعات کو بھی تفصیل سے بیان کیا گیا ہے ، جو عام طور پر اِس موضوع پر لکھی گئی کتب میں نہیں ہوتے۔یہ اِس کتاب کا دوسرا ایڈیشن ہے، جسے اضافے اور نظرِ ثانی کے بعد شایع کیا گیا ہے، تاہم طباعت سادہ سی ہے۔