سرجانی اور کھارادر سے دو لاشیں ملیں

January 26, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاون تھانے کی حدود سیکٹر 7مکان نمبر L /215 میں نوجوان لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی پولیس نے مو قع پر پہنچ کرلاش عباسی اسپتا ل منتقل کی جہاں اس کی شناخت 21سالہ یسرادختر اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔کھارادر سے 40سالہ محمد اقبال کی لاش ملی ،پولیس اور ریسکیوٹیم نے لاش سول اسپتال منتقل کی۔