نیب لاہور نے اپنے ہی ایڈیشنل ڈائریکٹر کو نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کرلی

January 26, 2021

نیب لاہور نے اپنے ہی ایڈیشنل ڈائریکٹر کو نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کرلی

لاہور(نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیورو نیب نے اپنے ہی ایڈیشنل ڈائریکٹر کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور ڈرانے دھمکانے کے الزام پر نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کرلی ۔ قومی احتساب بیورو نیب اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈائریکٹر غلام رسول پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے،نوٹس کے مطابق نیب اسلام آباد نے ایڈیشنل ڈائریکٹر غلام رسول سے وضاحت طلب کرلی۔