کراچی تا گلگت عوام پی ایس پی سے جڑ رہے ہیں،مصطفیٰ کمال

January 26, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی سے کشمیر اور گلگت بلتستان تک عوام حکمرانوں، پی ڈی ایم اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مایوس ہو کر بلا تفریق رنگ نسل مذہب پی ایس پی کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔ پی ایس پی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی کے مسائل اور انکے حل کے لیے سیاست کر رہی ہے۔ ہمارے کردار اور اہلیت سے قوم واقف ہے، قوم جان چکی کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پاک سر زمین پارٹی کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔