اسامہ ستی قتل کیس، پولیس ملازمین کے ریمانڈ میں توسیع ،تین روز میں تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت

January 26, 2021

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے اسامہ ستی قتل کیس میں گرفتار پولیس ملازمین کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے تین روز میں تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔پیر کو سماعت کے دوران گرفتار ملزمان مدثر اقبال، شکیل احمد، محمد مصطفی، سعید احمد اور افتخار احمد کا ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کرتے ہوئے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ پیر کی صبح اسامہ ستی کے لواحقین بھی جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے اور پرامن احتجاج کیا ۔