دبئی: کورونا ویکسین لینے والوں کیلئے مفت کافی کی پیشکش

January 26, 2021

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ایک معروف کیفے نے کورونا ویکسین لگوانے والوں کو مفت کافی کی پیشکش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں صارفین نے کیفے کی اس پیشکش پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

کیفے کے مالک کا کہنا ہے کہ اس پیشکش کا مقصد معاشرے میں کورونا ویکسین کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کے کئی اور ریسٹونٹس نے بھی اسی نوعیت کی پیشکش کی ہیں، کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے والوں کو ڈنر کے لیے 10 اور دوسری خوراک لینے والوں کو 20 فیصد رعایت دی جارہی ہے۔