ملک میں ایک تولہ سونا 250 روپے سستا ہوگیا

January 26, 2021

ملک میں سونے کی قدر میں گذشتہ روز اضافے کے بعد آج کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے کم ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ایک تولہ سونے کی قیمت1 لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 215 روپے کم ہوکر 97 ہزار 50 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 9 ڈالر کمی سے 1854 ڈالر فی اونس ہے۔