خواجہ آصف نے جیل میں بی کلاس لینے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی

January 27, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ) آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف نے جیل میں بی کلاس لینے کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ خواجہ آصف وفاقی وزیر رہ چکے ہیں او راب بھی رکن قومی اسمبلی ہیں، خواجہ آصف نے ایل ایل بی کر رکھا ہے اور انڈر ٹرائل ملزم ہیں،خواجہ آصف بزرگ شہری ہیں اس لئے انہیں جیل میں دوسرے قیدیوں سے الگ رکھا جائے۔لیگی رہنما کو جیل میں گھر کا کھانا، ہیٹر اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔