جرمن سفیر ذائقہ دار نان خطائی اور آلو والے نان کے معترف

January 27, 2021

پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک کو اندرون لاہور کی ثقافت نے حیران کردیا ، پہلی بار ذائقہ دار آلو والے نان اور نان خطائی بھی کھائی۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جرمن سفیر نے اندرون لاہور کی تصاویر شیئر کیں، ساتھ انہوں نے لکھا کہ وہ مغل دور کی عظیم وزیرخان مسجد کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔

جرمن سفیر نے کہا کہ پہلی بار خطائی اور آلو والے نان کھانے کا موقع ملا، دونوں بہت ذائقہ دار تھے۔

جرمن سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک نے اپنے دورہ لاہور کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس توقع کا بھی اظہار کیا ہے کہ پاکستان میں مزید خوبصورت مقامات کی سیر کا موقع ملے گا۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ انہوں نے اپنا ٹوئٹ پاکستان کی قومی زبان اردو میں یہ ٹوئٹ کیا۔