فواد عالم کو سمجھنے میں وقت لگتا ہے، جنوبی افریقی اسپنر کا اعتراف

January 27, 2021

جنوبی افریقی اسپنر کیشوو مہاراج نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی لیفٹ آرم بیٹسمین فواد عالم کو سمجھنے میں وقت لگتا ہے۔

کراچی میں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کے دوران جنوبی افریقی کرکٹر نے کہا کہ فواد عالم کے اسٹانس کی وجہ سے اس کو سمجھنے میں وقت لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آج فواد عالم کوجلد آؤٹ کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ہوسکے۔


کیشوو مہاراج نے مزید کہا کہ پاکستان کو برتری حاصل ہوگئی ہے لیکن ہم بہت زیادہ پیچھے نہیں ہیں، کوشش کریں گے کہ باقی 2 وکٹیں جلد ازجلد حاصل کریں اور پھر دوسری اننگز میں زیادہ اسکور کریں۔

جنوبی افریقی اسپنر نے کہا کہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں برتری حاصل کرنے کےلیے ہم کل زیادہ سے زیادہ لیڈ لینے کی کوشش کریں گے۔