پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 170 پوائنٹس کا اضافہ

January 27, 2021

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا، حصص بازار کے کاروبار کی مالیت 29 ارب روپے رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروباری دن میں 170 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 458 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 411 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 46698 رہی۔

حصص بازار میں آج 61 کروڑ شیئرز کے سودے 29 ارب میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 384 ارب روپے ہے۔