برطانیہ : 8 مارچ سے اسکول کھولنے کا اعلان

January 28, 2021

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے برطانیہ میں 8 مارچ سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

بورس جانسن نے برطانیہ میں اسکول کھولنے کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگلے ماہ اس تاریخ کی تصدیق کی جائے گی۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کیخلاف ویکسین کا استعمال اور مختلف پابندیوں کے باوجود اموات اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہیں۔