فواد عالم کراچی ٹیسٹ کا ہیرو ہے، انضمام الحق

January 28, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے فواد عالم کو کراچی ٹیسٹ کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ بیٹنگ کیلئے آسان نہیں ہے۔

انضمام الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فواد عالم نے ہر گیند کو ٹھیک طریقے سے کھیلا، ان کی اننگز کی وجہ سے جنوبی افریقا کی ٹیم مشکل میں آگئی ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ وکٹ اب اسپنرز کو زیادہ مدد کرے گی، یاسر شاہ اور نعمان علی وکٹیں لیں تو اچھے نتائج آئیں گے۔