پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں مشکل حالات میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی سنچری اسکور کی۔
اپنی اننگز کے دوران انہوں نے وکٹ کے چاروں طرف دلکش اسٹروکس کھیلے، ان کی اننگز کی چند جھلکیاں اس ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہیں۔
پاکستانی سرزمین پر کئی برس بعد جنوبی افریقا ٹیم نے قدم رکھا، سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کراچی میں کھیلا جارہا ہے۔
مہمان ٹیم پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن اپنی اولین اننگز میں220 رنز پر پویلین لوٹ گئی، پہلے دن کے آخری لمحات پاکستانی ٹیم کے لیے بھی اچھے ثابت نہ ہوئے۔
دوسرے دن پاکستان کے دو سینئر بیٹسمین اظہر علی اور فواد عالم میدان میں اترے، دونوں نےاننگز کو آگے بڑھایا، وقتاً فوقتاً قومی ٹیم کی وکٹیں گرتی رہیں۔
ایسے حالات میں فواد عالم نے سنچری اسکور کی اور ٹیم کو پہلی ہی اننگز میں جنوبی افریقا کے خلاف برتری حاصل کرنے کی بنیاد رکھ دی۔
پاکستان ٹیم نے دوسرے دن کے اختتام تک 107 اوورز میں8 وکٹ پر 308 رنز بنالیے ہیں، یوں میزبان ٹیم کو مہمان جنوبی افریقا پر 88 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
فواد عالم نے 353 منٹ وکٹ پر گزارے، جنوبی افریقی بولرز کی 245 گیندوں کا سامنا کیا اور 109 رنز کی اننگز کے دوران 9 چھکے اور 2 چوکے جڑدیے۔