کورونا ویکسین کیلئے محکمہ صحت، نادرا کا ڈیجیٹل میکنزم تیار

January 28, 2021

محکمہ صحت اور نادرا نے کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے ڈیجیٹل میکنزم تیار کرلیا ہے، محکمہ صحت کے مطابق ویکسینیٹر کا ڈیٹا اور فرنٹ لائن ورکر کا ڈیٹا اگر درست نہ ہوا تو قانونی کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کاکہنا ہے کہ ڈیجیٹل میکینزم کے تحت صرف رجسٹرڈ افراد کو ہی ویکسین دی جائے گی، ہر ویکسینیٹر اور ویکسین لگوانے والے کا ڈیٹا نادرا کے ڈیٹا بیس میں پہلے سے مرتب ہوگا۔

نادرا نے ہر ویکسینیٹر کے لیے الگ الگ لوگ اِن اور پاس ورڈ تیار کیا ہے، ویکسین کے پہلے اور دوسرے ڈوز میں 21 دن کا وقفہ دیا جائے گا۔

محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ ڈیجیٹل میکنیزم کا بنیادی مقصد ویکسین کی صحیح فرد تک رسائی ممکن بنانا ہے، ڈیجیٹل میکنیزم سے ویکسین کی چوری بھی رک سکے گی۔

ویکسین پہلے فرسٹ فرنٹ لائن ورکرز پھر سیکنڈ فرنٹ لائن ورکرز کو دی جائے گی۔