کراچی میں گرفتار دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، ناصر حسین شاہ

February 08, 2021


وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں بہترین کارروائی کرکے انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار کیےگئے، ان دہشت گردوں کے تانے بانے ’را‘ اور افغانستان سے ملتے ہیں۔

ناصرشاہ نے کہا کہ آج ایک بہت بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک خودکش بمبار بھی مارا گیا۔

ناصر شاہ نے کہا کہ دہشتگردوں سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے، دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے تھا۔