مہنگائی کے خاتمے کیلئے عمران خان کی نااہل حکومت کو ہٹانا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

February 10, 2021

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک سے مہنگائی کے خاتمے کے لیے نااہلِ حکومت کو ہٹانا ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ ناقابلِ برداشت مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بجلی، گیس اور روزمرہ استعمال کی اشیاکی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت مہنگائی کو قابو کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ مہنگائی کے ذمہ داروں کو عمران خان کی پشت پناہی حاصل ہے، منہگائی کا خاتمہ کرنا ہے تو عمران خان کی نااہل حکومت کو ہٹانا ہوگا۔