3 سال میں 37 ہزار اساتذہ بھرتی ہوں گے، سعید غنی

February 12, 2021

سندھ کابینہ نے اساتذہ کی بھرتی کے لیے پالیسی کی منظوری دے دی۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے سندھ میں اگلے 3 سال کے دوران تقریباً 37 ہزار اساتذہ آئی بی اے سکھر کے ذریعے بھرتی کیے جائیں گے۔

صوبائی کابینہ نے محکمہ تعلیم میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ عملے کی ریکروٹمنٹ پالیسی 2021 کا جائزہ لینے کے لیے ایک سب کمیٹی تشکیل دی تھی۔

پی ایس ٹی کے لیے کم سے کم مجوزہ تعلیمی قابلیت سیکنڈ ڈویژن میں گریجویشن ہوگی۔ پی ایس ٹی کی پوسٹ (گریڈ 9) کو اپ گریڈ کرکے گریڈ 14 کردیا گیا ہے، لہٰذا ابتدائی بھرتی کے لیے تعلیمی قابلیت کی اپ گریڈیشن کے پیش نظر اسے انٹر میڈیٹ سے گریجویشن کردیا گیا ہے۔