یہ میری آخری پوسٹ ہے، ٹک ٹاکر کی خودکشی سے قبل آخری ویڈیو

February 12, 2021

امریکی ریاست لوزیانا کے دارالحکومت بیٹن روگ سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ ٹک ٹاکر دظریہ کائنٹ نوائسز المعروف ’دیی‘ نے ڈپریشن سے تنگ آکر خوکشی سے قبل اپنے انسٹاگرام پر ’آخری پوسٹ‘ کے عنوان سے اسٹوریز شیئر کیں۔


اپنی آخری ویڈیوز میں ٹک ٹاک اسٹار بظاہر خوش نظر آرہی تھیں، اور گانے پر رقص بھی کر رہی تھی لیکن انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ میں آپ سب کو پریشان کر رہی ہوں، یہ میری آخری پوسٹ ہے۔‘

بعد ازاں والدین نے تصدیق کی کہ یہ واقعی دیی کی آخری پوسٹ ہے کیونکہ انہوں نے اس کے بعد اپنی جان لے لی تھی۔

دوسری جانب دیی کے بوائے فرینڈ نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’میں دعا گو ہوں کہ ان کا اگلا سفر آسان رہے، میرے لیے یہ سب سمجھنا بہت مشکل ہے۔‘

خیال رہے کہ دظریہ کائنٹ نوائسز کے ٹک ٹاک پر 10لاکھ50ہزار فالوورز ہیں۔ ٹک ٹاکر کے چاہنے والے ان کی ویڈیوز پر کمنٹ کر کے خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

دظریہ کے والد کا کہنا ہے کہ مجھے پچھتاوا ہے کہ میری بیٹی نے کیوں مجھ سے خودکشی کے خیالات اور اپنے ذہنی دباؤ کے حوالے سے بات چیت نہیں کی۔