الیکشن کمیشن کو 78 کاغذات نامزدگی موصول ہوچکے

February 13, 2021

سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو اب تک 78 کاغذات نامزدگی موصول ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو جنرل نشستوں کے لیے 43 کاغذات نامزدگی موصول ہوگئے ہیں۔

ٹیکنو کریٹس کی نشستوں کے لیے 14، خواتین کی مخصوص نشستوں کے 16 اور اقلیتوں کی 5 نشستوں کے لیے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔