پاک فوج کے جوانوں کی صحرائے تھر میں جدار الحدید مشقیں

February 13, 2021

کراچی کور کے جوانوں نے صحرائے تھر میں جدار الحدید مشق میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جوانوں کی ٹیکٹیکل ڈرلز اور پروسیجر کی تربیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جدار الحدید مشق کا آغاز 28 جنوری سے ہوا، دفاعی مشق چار ہفتوں پر مشتمل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد صحرا میں دفاع کو مزید مستحکم کرنا ہے، یہ مشق انتہائی سخت صحرائی حالات میں کی جارہی ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشقیں چھور کے علاقے سے 74 کلو میٹر دور روایتی آپریشن کے تحت جاری ہیں، مشقیں 28 فروری کو اختتام پذیر ہوں گی۔