گوجرانوالہ: سراج الحق آج جلسہ عام سے خطاب کریں گے

February 14, 2021


گوجرانوالہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق آج جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 51 میں 19 فروری کو ضمنی انتخاب کے لیے میدان سجنے جارہا ہے۔

جماعت اسلامی کے ناصر کلیر اس حلقہ سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں ناصر کلیر کی انتخابی مہم کے حوالے سے آج وزیرآباد میں جماعت اسلامی کا جلسہ ہوگا۔

وزیرآباد کے ایم سی گراؤنڈ میں جلسہ کے لیے کرسیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ جلسہ گاہ میں کارکنوں کی آمد بھی جاری ہے۔

وزیرآباد کے ایم سی گراؤنڈ میں جماعت اسلامی کے بینرز اور پرچموں کی بہار ہے جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق آج شام 4 بجے کے بعد کارکنوں سے خطاب کریں گے۔