چولستان جیپ ریلی کے ٹریک پر عثمان بزدار کی ڈرائیونگ

February 14, 2021

صوبہ پنجاب کے صحرائے چولستان جیپ ریلی کے ٹریک پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بڑی ہی مہارت سے گاڑی چلائی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پروٹوکول کی گاڑیاں بھی پیچھے رہ گئیں جبکہ چولستان جیپ ریلی کے شرکاء عثمان بزدار کی ڈرائیونگ میں مہارت کی تعریف کرتے رہے۔

اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ چولستان جیپ ریلی کو بین الاقوامی ایونٹ بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اتنے اچھے ٹریک پر گاڑی بھگانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر سے لوگ یہاں آئیں اور جیپ ریلی کے ٹریک پر اپنی مہارت دکھائیں۔