• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں شعبہ سیاحت کو ترقی دے کر معیشت کو مستحکم کیا جاسکتا ہے، عثمان بزدار


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں شعبہ سیاحت کو ترقی دے کر معیشت کو مستحکم کیا جاسکتا ہے۔

عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی پنجاب میں سہولتوں کی فراہمی یقینی بناکر سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے علاقے کی قسمت بدلے گی جبکہ پانی کی فراہمی کے لیے انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینک بنانے کا جائزہ لیاجائے گا۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ہماری توجہ پسماندہ علاقوں پر مرکوز ہے۔

تازہ ترین