پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز نے ٹیم کو جوائن کرلیا

February 16, 2021

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز نے ٹیم کو جوائن کرلیا۔

ایلکس ہیلز کراچی پہنچنے کے بعد اس وقت آئیسولیشن میں ہیں۔

انگلش کرکٹر 18 فروری کو آئیسولیشن مکمل ہونے پر پریکٹس میں حصہ لیں گے۔

علاوہ ازیں فہیم اشرف اور حسن علی کا قومی ٹیم کے بائیوسیکیور ببل سے پی ایس ایل ببل میں ٹرانسفر ہوگیا۔

حسن علی اور فہیم اشرف نے پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کی۔