پاکستان سمیت ایشیاڈائی اسٹف انڈسٹری فیڈریشن کا قیام

April 26, 2016

پاکستان سمیت6 ایشیا ئی ممالک پر مشتمل ’’ایشیاء ڈائی اسٹف انڈسٹری فیڈریشن‘‘ قائم کردی گئی ہے جو پاکستان، بھارت، چین، کوریا،تائیوان،ہانگ کانگ کے ممالک کے ڈائی اسٹف کی صنعتوں اور تجارتی ایسوسی ایشنز پر مشتمل ہے۔

فیڈریشن میں رکن ممالک سے نائب صدور اور ڈائریکٹرزکو نمائندگی دی گئی ہے جبکہ پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن( پی سی ڈی ایم اے) سے2نائب صدور اور4ڈائریکٹرز کو نامزد کیا گیا ہے۔

عالمی فیڈریشن کا ہیڈ آفس بیجنگ میں جبکہ ریجنل آفس بھارت میں قائم کیا گیا،پی سی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق بیجنگ میں چائنا ڈائی اسٹف انڈسٹری ایسوسی ایشن کی تقریب میں باقاعدہ طور پر ’’ایشیاء ڈائی اسٹف انڈسٹری فیڈریشن‘‘ کے قیام کا اعلان کیا گیا۔