پاکستان: کورونا وائرس سے 1 روز میں 40 اموات

February 19, 2021


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 245 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 243 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 527 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 506 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 34 ہزار 754 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 86 لاکھ 2 ہزار 515 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 24 ہزار 139 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 626 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 31 ہزار 840 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 55 ہزار 39 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 267 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 66 ہزار 242 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 5 ہزار 166 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 70 ہزار 493 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 20 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 43 ہزار 145 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 488 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 967 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 199 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 9 ہزار 673 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 285 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 947 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔