• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: ویکسین کی دوسری کھیپ کی فراہمی مؤخر


وفاقی حکام نے صوبوں اور اسلام آباد کو کورونا وائرس کی ویکسین کی دوسری کھیپ کی فراہمی مؤخر کر دی۔

وفاقی حکام کے مطابق اسلام آباد اور صوبوں کو فرنٹ لائن ورکرز کے لیے کورونا وائرس کی 1 لاکھ 90 ہزار خوراکیں 2 ہفتے پہلے دی گئی، جن میں سے کل رات تک ملک میں صرف 60 ہزار فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو سائنو فارم ویکسین لگ سکی ہے۔

صوبوں کے پاس ابھی بھی 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد کورونا وائرس کی ویکسین کی ڈوزز موجود ہیں، جبکہ ملک میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 4 لاکھ 92 ہزار سے زائد ہے۔

صرف 1 لاکھ فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز نے خود کو ویکسینیشن کے لیے رجسٹر کروایا۔

سندھ کو دی گئی 83 ہزار ڈوزز میں سے صرف 35 ہزار استعمال ہوئیں، پنجاب کو دی گئی 70 ہزار ڈوزز میں سے اب تک 20 ہزار سے زائد استعمال ہوئیں۔

فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے 1 لاکھ 90 ہزار ویکسین ڈوزز کی دوسری کھیپ موجود ہے۔


وفاقی حکام کا مزید کہنا ہے کہ فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے آرمی کی عطیہ کی گئی 2 لاکھ ڈوزز بھی موجود ہیں۔

وفاقی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویکسین بہت قیمتی ہے جب تک پہلی ڈوز سب کو نہیں لگتی، دوسری جاری نہیں کریں گے۔

تازہ ترین