ان فنشڈ نیویارک ٹائمز بیسٹ سیلر لسٹ میں شامل، پریانکا کا فینز سے اظہار تشکر

February 19, 2021

بالی ووڈ کی شہرت یافتہ اداکارہ اور امریکی گلوکار و نغمہ نگار نک جونس کی اہلیہ پریانکا چوپڑا جنکی حال ہی میں یاداشتوں پر مبنی تصنیف ان فنشڈ شائع ہوئی ہے، اس حوالے سے انھوں نے جمعہ کو اس کتاب کو پسند کرنے پر اپنے پرستاروں سے اظہار تشکر کے لیے ایک نوٹ تحریر کیا۔

واضح رہے کہ انکی یہ تصنیف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے بیسٹ سیلر بکس میں شامل ہو گئی ہے۔

امریکی ڈرامہ سیریز وائٹ ٹائیگر کی اداکارہ پریانکا نے آج اپنے انسٹاگرام پر ایک چھوٹا سا کلپ شیئر کیا ہے جس میں انھوں نے اپنی تصنیف ان فنشڈ کا کور فیچرڈ کیا ہے، اس ویڈیو میں انھوں نے چند ایسی تصاویر بھی شامل کی ہیں جو کہ انکی زندگی کے بعض اہم مواقعوں اور لمحات کے حوالے سے ہیں۔

امریکن ایکشن کامیڈی فلم بے واچ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی پریانکا نے اس کامیابی پر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں یہ سب کچھ ہوگیا، اور نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر لسٹ میں ان فنشڈ شامل ہوگئی، آپ سب کا جنھوں نے مجھے سپورٹ کیا بہت شکریہ۔