مایا علی بھی پی ایس ایل 6 کیلئے پرجوش

February 20, 2021

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبیسڈر مایا علی بھی ایونٹ کے لیے پرجوش دکھائی دیتی ہیں۔

آج سے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوگیا ہے۔

ایونٹ کا پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا گیا۔

میچ سے قبل مایا علی کا کہنا تھا کہ وہ ایونٹ کے لیے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔

پاکستان اداکارہ و ماڈل نے شائقین کرکٹ سے درخواست بھی کہ ماسک پہنے رکھیں۔