کوٹہ گندم خوردبرد پر دو فلور ملز سیل

February 21, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرکاری کوٹے کی گندم خوردبرد کرنے پر 2 فلور ملز کو سیل کر دیا گیا،یہ کارروائی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید کی قیادت میں کی گئی۔ سیل ہونیوالی فلور ملز میں ایلیجنس فلور شجاع آباد اور الحافظ فلور مل قادر پور راں شامل ہیں،ساتھ ہی دونوں فلور ملز کا سرکاری گندم کا کوٹہ بھی معطل کردیا گیا ہے،ایلیجنس فلور مل سرکاری گندم گرائنڈ کرنے کی بجائے فروخت کررہی تھی جب کہ الحافظ فلور مل سرکاری گندم کے آٹے کا پورا کوٹہ مارکیٹ میں نہیں لا رہی تھی۔