خالہ بننے پر کرشمہ نے کرینہ اور والد کے ہمراہ یادگار تصویر شیئر کردی

February 21, 2021

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کرینہ اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش پر جہاں انھیں مبارکباد کی موصولی کا سلسلہ جاری ہے وہیں نومولود کی ماسی (خالہ)، کرینہ کی بڑی بہن اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور نے اس موقع اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے بچپن کی ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں وہ اپنے والد رندھیر کپور کے ساتھ بیٹھی ہیں جبکہ والد نے ننھی کرینہ کپور کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔

کرشمہ کپور نے اس تصویر کے ساتھ ایک چھوٹا سا نوٹ بھی تحریر کیا ہے جس میں لکھا کہ ’یہ میری بہن ہے جب وہ پیدا ہوئی۔ اب یہ دوسری مرتبہ ماں بن گئی ہیں، جبکہ میں دوبارہ ماسی، جو کہ بڑی خوشی کا موقع ہے۔‘