کترینہ کیف کس امریکی اداکار کیساتھ ڈانس کرنے کی خواہشمند ہیں؟

February 22, 2021

بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف کی عجیب و غریب ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

کترینہ کیف لاک ڈاؤن سے قبل سوشل میڈیا پر اتنی متحرک نظر نہیں آتی تھیں جتنا عالمی وبا کورونا وائر س کی شدت میں کمی کے بعد نظر آ رہی ہیں، کترینہ کیف آج کل متواتر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔

کترینہ کیف کی جانب سے ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ امریکی کامیڈین، موسیقار اور اداکار جیک بلیک (تھامس جیکب بلیک) کی طرح ایک اوٹ پٹانگ سا ڈانس کر رہی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ کیف اور جیک بلیک کی ایک ڈانس ویڈیو کا کولاج بنا ہوا ہے جس میں کترینہ ہو بہو اُن جیسا ڈانس کر رہی ہیں۔


کترینہ کیف نے امریکی اداکار کی پوسٹ پر ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سورج کی شعاؤں سے چمکتے کسی خوبصورت دن ایسا ڈانس آپ کے ساتھ کرنا ایک اچھا آئیڈیا ثابت ہو سکتا ہے۔‘

کترینہ کیف نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں مزید لکھا ہے کہ ’وہ امید کرتی ہیں کہ وہ دونوں ایک دن ایک ساتھ ایسا ڈانس کریں گے۔‘