وائرل تصویر سے متعلق انوپم کھیر کی وضاحت

February 22, 2021

بھارتی اداکار انوپم کھیر نے اپنی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی تصویر سے متعلق تردید کردی۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جو مبینہ طور پر انوپم کھیر کی بتائی جارہی ہے۔

تاہم اب انوپم کھیر نے اس تصویر کو ہی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور وضاحت دی۔

انوپن نے لکھا کہ یہ ان کی تصویر نہیں بلکہ ان کے بھائی راجو کی تصویر ہے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ تصویر شملا میں موجود ایک اسٹوڈیو میں لی گئی تھی۔

ساتھ میں انھوں نے یہ بھی لکھا کہ انھیں نہیں معلوم کہ ان کے بھائی نے والدہ کے ساتھ ان کے بغیر کیسے یہ تصویر بنوالی، لیکن یہ بہترین ہے۔