اسٹین نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کر لیا

February 23, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقاکے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کراچی میںکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرلیا ہے۔ وہ سہ روزہ قرنطینہ کے بعد پی ایس ایل 6 کے لیے اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ اسٹین خاندانی مصروفیات کی وجہ سے ابتدائی دو میچز کا حصہ نہیں بن پائے۔کراچی آمد کے بعد ان کا کوویڈ ٹیسٹ لیا گیا۔