عراق میں امریکی سفارتخانے پر حملے کا ذمہ دار ایران ہے، واشنگٹن

February 23, 2021

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکا نے کہا ہے کہ ایران کے عراقی اتحادیوں کی جانب سے بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملے کا ذمہ دار ایران ہے تاہم امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ کشیدگی کو نہیں بڑھائیں گے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکا کو عراق میں حالیہ حملوں پر شدید غم وغصہ ہے ۔ ہم امریکا پر پس پردہ قوتوں کی جانب سے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائیں گے تاہم ہم کشیدگی کو نہیں بڑھائیں گے کیوں کہ ایسا کرنا ایران کے ہاتھوں میں کھیلنے کے مترادف ہوگا جو عراق کو مزید غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔