یوسف رضا گیلانی آج شہباز شریف اور مریم نواز سے ملاقاتیں کریں گے

February 24, 2021

اوکاڑہ (نمائندہ جنگ)سید یوسف رضا گیلانی سینیٹ کی رکنیت کیلئے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں لاہور آئینگے، وہ شہباز شریف سے جیل میں اور مریم نوازسے جاتی امرا میں ملاقات کرینگے۔

یوسف رضا گیلانی نے سردار اختر مینگل سے بھی رابطہ کیا ہے جن کی پارٹی کے قومی اسمبلی میں 4رکن ہیں،بتایا جاتا ہے کہ اختر مینگل نے اپنے چاروں ووٹ یوسف رضا گیلانی کا دینے کا یقین دلایا ہے۔